جنسی طور پر پھیلنے والی بیماریوں کے انسداد میں پیش رفت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت

88
World Health Organization
World Health Organization

اقوام متحدہ ۔ 8 جون (اے پی پی)عالمی ادارہ برائے صحت نے جنسی طور پر پھیلنے والی بیماریوں کے انسداد میں مناسب پیش رفت نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صحت کے عالمی ادارے کے مطابق ایسی بیماریوں میں افزائش کی وجہ ڈیٹنگ ایپس کا زیادہ استعمال ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 10 لاکھ افراد دنیا بھر میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی لپیٹ میں آتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی مجموعی آبادی میں اوسطاً 25 فیصد افراد کو کوئی نہ کوئی ایسی بیماری لاحق ہے۔