31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںجننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 30ستمبرتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 2040000گھانٹوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 59فیصدکم ہے،

گزشتہ سال 30ستمبرکوجننگ فیکٹریوں میں 5025000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 30ستمبرتک کپاس کی 727000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65فیصدکم ہے،

- Advertisement -

گزشتہ سال 30ستمبرتک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2069000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 30ستمبرتک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 1313000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 2956000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں