24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںجننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 15 اگست 2025 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 887000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 17 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 اگست کو جننگ فیکٹریوں میں 1075000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔

15 اگست تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 370000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 اگست تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 393000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 15 اگست تک سندھ کی فیکٹریوں میں 518000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 24 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال 15 اگست تک سندھ کی فیکٹریوں میں 682000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں