جننگ فیکٹریوں میں 31دسمبر 2024 تک کپاس کی 5.452ملین بیلزوصول

87

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں 31دسمبر 2024 تک کپاس کی 5.452ملین بیلزوصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی رپورٹ کےمطابق 2023 کے اختتام تک جننگ فیکٹریوں کو 8.170ملین روئی کی گانٹھیں وصول ہوئی تھیں ۔ اس طرح گذشتہ سال کے اختتام تک جننگ انڈسٹری کو وصول ہونے والی کپاس کی بیلز میں 2.718 ملین بیلز کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

ایسوسی ایشن نے اس خدشے کا اظہار کیاہے کہ کپاس کی مقامی پیداوار میں کمی کے باعث ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت کیلئے خام مال کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے روئی کی درآمدات پر انحصار بڑھ جائے گا اور دوسری جانب کپاس کی درآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی خرچ ہوگا ۔