جنوبی اشیاءکے بارے امریکہ کا نیا تصور آسیان کو کمزور کرے گا، روس

58

ماسکو ۔ 03 نومبر (اے پی پی) روس کے وزیر اعظم دیمتری مدویدیف نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے حال ہی میں جنوبی ایشیا کے بارے میں نیا تصور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کو کمزور کر سکتا ہے۔ مدویدیف نے بینکاک پوسٹ اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ حال ہی میں امریکہ کی طرف سے جنوبی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ امریکہ کی جنوبی ایشیا کی ترقی کے لئے ہند بحر الکاہل کے خطے (آئی آر پی ) کو آزاد اور کھلا کرنے کی کوششوں کا تصور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کو کمزور کر سکتا ہے۔