جنوبی افریقا، پلاٹینم کی کان میں لفٹ گرنےسے 11مزدور ہلاک ، 75زخمی

94
South Africa
South Africa

جوہانسبرگ ۔30نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا کی پلاٹینم کی کان میں لفٹ گرنےسے 11مزدور ہلاک اور 75زخمی ہوگئے ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے جوہانسبرگ میں مائن آپریٹر امپالا پلاٹینم ہولڈنگز کے سی ای او نیکو مولر کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ کان میں مزدوروں کو لے جاتے ہوئے ایک لفٹ اچانک 200 میٹر نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو ئے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نےہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں 14زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،اس سانحے کی حکومتی تحقیقات ہوں گی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا دنیا کا سب سے بڑا پلاٹینم پیدا کرنے والا ملک ہے۔ امپالا کی کان میں نو شافٹ ہیں اور یہ گزشتہ سال پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی پلاٹینم کان تھی۔