جنوبی افریقا ، موسلا دھار بارش کے باعث چرچ کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک، 16زخمی ہو گئے

76

ڈربن۔ 19 اپریل (اے پی پی) جنوبی افریقا کے مشرقی شہر ڈربن کے قریب عبادت کے دوران موسلا دھار بارش کی وجہ سے چرچ کی چھت گر جانے سے 13 افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔جنوبی افریقا کے حکام کے مطابق یہ واقعہ لانگوبو نامی قصبے میں پیش آیا۔حکام کے مطابق زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔