جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

219

جوہانسبرگ۔31جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ (کل) بدھ کو ڈائمنڈ اوول، کمبرلی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔پروٹیز ٹیم کو برطانوی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دی تھی ،دوسرے میچ میں مہمان برطانوی ٹیم کو 5 وکٹو ں سے ہرا کر سیریز 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ پروٹیز ٹیم تمبابایوما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ برطانوی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈکریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل بدھ کو ڈائمنڈ اوول، کمبرلی کے مقام پر میں کھیلا جائے گا۔