33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان چھٹا اور آخری ایک روزہ بین...

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان چھٹا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

- Advertisement -

سنچورین ۔ 14 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (کل) جمعہ کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں 124 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تاہم پانچویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر 73 رنز سے شکست دیکر چھ میچوں کی سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89621

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں