جنوبی افریقا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر93.7فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

114
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر93.7فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جنوبی افریقا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 169.3ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 93.7فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی افریقا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 87.4ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

دسمبر2024میں جنوبی افریقا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 32.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 26.9ملین ڈالر اوردسمبر2023میں 17.1ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 17.845ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.435ارب ڈالرکے مقابلے میں 32.8فیصدزیادہ ہے۔