جوہانسبرگ۔8اپریل (اے پی پی):جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا پہلا میچ (کل) بروز منگل کو بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل مہمان سری لنکن خواتین ٹیم اور میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں سری لنکن ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
سری لنکن ویمن ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 13اپریل کو ڈائمنڈ اوول، کمبرلی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ17 اپریل کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔