جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

103
جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کیپ ٹائون۔3جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلےانگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا۔یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔

جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان نیو لینڈز، کیپ ٹائون میں میچ شروع ہوا تو پروٹیز ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈن مارکرم اور ریان رکیلٹن نے جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی طر ف سے محمد عباس نے بائولنگ اٹیک کیا۔