کیپ ٹاﺅن۔ 23 مارچ (اے پی پی) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنا لئے اور اسے پروٹیز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 66 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی ہے، ٹم پین 33 اور جوش ہیزلووڈ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کیمرون بینکرافٹ 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیتھن لیون نے مشکل وقت میں 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، مورنے مورکل نے 4 اور کگیسوربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، قبل ازیں جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، ڈین ایلگر 141 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، پیٹ کمنز نے 4 وکٹیں لیں۔