ڈونیڈن ۔ 09 مارچ (اے پی پی) کپتان کین ولیمسن اور جیت راول کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لئے اور اسے پروٹیز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 131 رنز درکار ہیں، ولیمسن 78 اور جیتن پٹیل 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیت راول 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کیشومہاراج نے 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ لی، دریں اثناءجنوبی افریقن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 308 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، ڈین ایلجر 140 رنز بنا کر نمایاں رہے، باووما 64 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ٹرینٹ بولٹ نے 4، نیل واگنر نے 3 اور جیتن پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45649