کیپ ٹائون۔3جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 92 برس بعد ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور پر آئوٹ ہوگئی۔ بدھ کے روز کیپ ٹائون میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارتی فاسٹ بائولر محمد سراج کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم پہلے ہی سیشن میں 55 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
یہ جنوبی افریقہ کا 1932ء کے بعد ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 1932ء میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 36 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور پر آئوٹ ہونے کا منفی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہے، کیوی ٹیم 1955ء میں انگلینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگز میں 26 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔