نئی دہلی ۔ 13 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹر کےلئے بھارت میں سپن باﺅلنگ کیمپ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ (سی ایس اے) نے کھلاڑیوں کیلئے بھارت میں سپن باﺅلنگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیمپ کیلئے مجموعی طور پر 14 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 8 سپنرز اور 6 بلے باز شامل ہیں۔ کیمپ 14 سے 21 مئی تک ممبئی میں منعقد ہو گا۔