جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ ،15 دسمبر سے شروع ہوگا

148
South Africa and England women's teams
South Africa and England women's teams

جوہانسبرگ۔12دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 18 دسمبر تک مانگاونگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا جبکہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے ۔برطانوی خواتین ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے ، جن میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو3ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا جبکہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر یں گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 18 دسمبر تک مانگاونگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔