27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع...

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا

- Advertisement -

پورٹ الزبتھ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 107 رنز سے زیر کیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 189 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=183904

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں