26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز...

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) شروع ہو گا

- Advertisement -

سنچورین۔25دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز منگل سے سنچورین میں شروع ہو گا ۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ، جنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے ہرا چکی ہے جبکہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں