- Advertisement -
جوہانسبرگ ۔08 اکتوبر(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو ایسٹ لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان پروٹیز ٹیم نے اس سے قبل تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیجکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116514
- Advertisement -