جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی میچ میں (کل)مدمقابل ہوں گی، پروٹیز نے سیریز میں کلین سویپ پر نظریں جما لیں

57
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

جوہانسبرگ۔ 23 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (کل) اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پروٹیز ٹیم آخری میچ جیت کر سری لنکا کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ میں کامیابی حاصل کر کے فتح کے ساتھ دورے کا اختتام کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔