26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ...

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (اتوار کو) آمنے سامنے ہوں گی

- Advertisement -

ڈربن ۔ 08 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو سری لنکن ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے ون ڈے میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریکن ٹیم نے آئی لینڈرز کو 113 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری قائم کی ۔ میزبان ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا، سیریز کا چوتھا میچ 13 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=138054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں