جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

95

کیپ ٹاﺅن ۔ 18 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکن ٹیم نے میزبان ٹیم کو 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں اپنا بدلہ چکاتے ہوئے مہمان ٹیم کو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کردیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز (کل) کیپ ٹاﺅن میں ہوگا دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ دونوں ٹیمون کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 22 مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا۔