جوہانسبرگ ۔ 16 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو پیٹر ماریٹزبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو میزبان ویمن ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان کی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان اور میزبان جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی کیونکہ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ٹائی ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں سخت اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مئی کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔