جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی

67
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا

سینچورین ۔ 5 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا، پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی دو میچز انتہائی دلچسپ رہے، پاکستانی ٹیم دو مرتبہ ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں 6 اور دوسرے میچ میں 7 رنز سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری میچ میں بھی دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، پروٹیز ٹیم نے سیریز میں کلین سویپ پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم آخری میچ جیت کر فتح کے ساتھ دورے کا اختتام کرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورے کے دوران تینوں سیریز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔