جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا

133
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا

پورٹ الزبتھ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا، گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں پروٹیز کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔