ریاض ۔15مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکی جانب سے نادار خاندانوں میں رمضان پیکٹس تقسیم کیےگئے ۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف ) نے منگل کے روز ایمفولینی لوکل میونسپلٹی میں نادار خاندانوں میں راشن پر مشتمل 400 ٹوکریاں تقسیم کیں۔
یہ امداد رمضان فوڈ باسکٹ پروجیکٹ ’’اطعام‘‘کا حصہ ہے۔یہ اقدام مملکت کے انسانی اور امدادی منصوبوں کا ایک حصہ ہے جو کے ایس ریلیف کے ذریعے سنگین حالات کا سامنا کرنے والے ممالک کی مدد کرنے اور ضرورت مندوں کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔