کیپ ٹاون۔ 12جون (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے شہر مشرقی لندن میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو مشرقی لندن کے جنوب مشرق میں 1650کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔