ہوبارٹ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) کائل ایبٹ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ پروٹیز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کینگروز اپنی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم پر 241 رنز کی برتری حاصل کی، کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنچری سکور کی، کینگروز کے جوش ہیزل ووڈ نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو پروٹیز کی پہلی اننگز کے سکور 326 رنز کو برابر کرنے کےلئے مزید 120 رنز درکار تھے تاہم پروٹیز باﺅلرز کے سامنے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مربتہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وکٹیں خزاں رساں پتوں کی طرح بکھرتی رہیں اور اس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29169