جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ایک اننگز سے شکست دے دی‘ فاف ڈوپلیسی مین آف دی میچ قرار پائے

87
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

سینچورین۔29دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 45 رنز سے شکست دے‘ جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی‘ فاف ڈوپلیسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا‘ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 621 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلے اننگز میں 396 اور دوسری اننگز میں 180 رنز بنا سکی۔ منگل کو سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں سری لنکا کے بلے باز جنوبی افریقی باولرز کا زیادہ دیر تک سامنا نہ کر سکے۔ کوشل پریرا نے 64 رنز اور ونیندو ہسارانگا نے 59 رنز اور دنیش چندی مل نے 25 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔ جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی‘ نورٹجے‘ ویان ملڈر اور سمپالا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی کو 199 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 621 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 396 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 180 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقی کی طرف سے ڈوپلیسی 199 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لوتھو سمپالا نے میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔