23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے...

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار

- Advertisement -

دبئی ۔ 04 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، پروٹیز نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔ ہفتہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت پروٹیز ٹیم کیویز کو آخری ون ڈے میں شکست دے کر ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آ گئی، کینگروز ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں