29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

آکلینڈ ۔ 17 فروری (اے پی پی) ہاشم آملہ کی شاندار بلے بازی اور عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 78 رنز سے شکست دے دی، میزبان کیوی ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14.5 اوورز میں 107 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، عمران طاہر کی جادوئی سپن باﺅلنگ کے سامنے کیویز کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، عمران طاہر نے کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42791

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں