23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ نے کیلنڈر ایئر میں 100 سے زائد رنز کے مارجن...

جنوبی افریقہ نے کیلنڈر ایئر میں 100 سے زائد رنز کے مارجن سے 9ویں فتح حاصل کرکے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

- Advertisement -

پونے۔1نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے کیلنڈر ایئر میں 100 سے زائد رنز کے مارجن سے 9ویں فتح حاصل کرکے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ نے بدھ کے روز پونے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے مارجن سے شکست دے کر ون ڈے انٹرنیشنل میں رواں سال نویں مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ اس سے قبل 1999ء کے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ مرتبہ 100 سے زائد رنز کے مارجن سے 8 فتوحات حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔

- Advertisement -

اس فہرست میں سری لنکا سو سے زائد مارجن سے 7 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، سری لنکا نے یہ کارنامہ2007ء میں انجام دیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے 2015ء اور آسٹریلیا نے 2007ء میں 6,6 مرتبہ فتوحات حاصل کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں