کراچی۔11ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کودوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم کا 169 رنز کا آسان ہدف جنوبی افریقہ نے 34 اوورز میں ہی حاصل کرلیا،
جنوبی افریقی آل رائونڈر ندینے ڈی کلارک کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پیر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےدوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43ویں اوور میں 168 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ فاطمہ ثنا نے 69 اور عالیہ ریاض نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سدرہ امین نے 12رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی۔
جنوبی افریقہ کی بائولر ندینے ڈی کلارک نے 32 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے روکا۔ مساباتا کلاس نے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آیابونگا کھاکا نے دو اور ملابا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ ویمن نے 169 رنز کا آسان ہدف 34 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا،
تزمین برٹس نے 45، لارا گوڈال نے 36 رنز بنائے۔ مریزانے کیپ 29 اور ندینے ڈی کلارک 24 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے دو جبکہ ام ہانی اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔