- Advertisement -
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز (کل )جمعرات کو لاہور میں رپورٹ کریں گی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 29 اگست سے لاہور میں شروع ہو گا۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے۔پہلا ٹریننگ سیشن 10 بجے سے ساڑھے 12 بجے اور دوسرا سیشن 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک ہو گا۔ تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔
- Advertisement -