بیجنگ۔15جون (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے رامافوسا کو جنوبی افریقہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرا سیاسی اعتماد اور نتیجہ خیز عملی تعاون جاری ہےجو ترقی پذیر ممالک اور "گلوبل ساؤتھ ” کے درمیان اتحاد اور تعاون کا نمونہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں انہوں نے جنوبی افریقہ کا چوتھا سرکاری دورہ کیا اور صدر رامافوسا کے ساتھ متعدد معاملات پر اہم اتفاق رائے حاصل ہوا، جس سے اعلیٰ سطحی چین-جنوبی افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے نئے باب کا آغاز ہوا۔
چینی صدر نے کہا ہے کہ میں چین-جنوبی افریقہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح تک پہنچانے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کے لیے صدر رامافوسا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔