جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان،

52
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

جوہانسبرگ۔24 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ہنرچ کلاسن او ویان ملڈر کی پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے، کپتان فاف ڈوپلیسی، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈی کوک اور ٹیمبا باووما جو کہ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز نہیں کھیل سکے تھے کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم ان کی میچز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، آل راﺅنڈر کرس مورس، اینڈائل پہلک وایو اور فاسٹ باﺅلر ڈینی اولیوائر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے،