جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی

234
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نےکہا کہ جنوبی افریقہ نے12 سال بعد اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے شیڈول بھیجنے میں تاخیرضرور ہوئی لیکن جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ دورہ پاکستان کے دورزان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ سمیع برنی نے کہا کہ کوویڈ 19 سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ اسی تناظر میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز منسوخ کی گئی۔ بظاہر کوئی وجہ نہیں کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آئے تاہم مستقبل میں صورتحال کے تناظر میں سیریز ملتوی ہوجائے تو کچھ کہا نہیں جاسکتا، لیکن یہ طے ہے کہ دورہ پاکستان میں مہمان ٹیم کوایس اوپیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ہوم گراو ¿نڈ پر مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ آخری مرتبہ 2007ءمیں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کی اگلے ماہ آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھلیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ اگلے برس پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا جوابی دورہ کرے گی۔ اس دوران 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز آئی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔