جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے، ایشون

79

پونے ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر بائولر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ پروٹیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پہلے میچ کی طرح عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج جمعرات سے پونے میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ایشون نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز میں برتری کو دگنا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے جس کے تحت دوسرے میچ کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔