جنوبی افریقہ کی آخری ٹیسٹ پر گرفت مضبوط، پروٹیز کا پاکستان کو فتح کیلئے 381 رنز کا ہدف

74
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ ۔ 13 جنوری (اے پی پی)جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم کی میچ پر گرفت برقرار ہے، جنوبی افریقن ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے پاکستان کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 381 رنز کا ہدف دیا، ڈی کوک نے عمدہ بلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا لئے تھے، پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے مزید 228 رنز اور جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔