- Advertisement -
جوہانسبرگ ۔ 9 جون(اے پی پی) امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کوجنوبی افریقہ کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت پر جنوبی افریقہ کی حکومت نے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اور برطانوی بیان میں کہا گیا تھا کہ شدت پسند گروہ ماہ رمضان میں جنوبی افریقہ میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو نشانہ بنا سکتے ہے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ انتباہی بیان غیر واضح اور مبہم اطلاعات کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔ ردعمل میں یہ بھی کہا گیاہے کہ انتباہ جاری کرنے والے ممالک کو سفارتی ذرائع سے جنوبی افریقی حکومت کے موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8142
- Advertisement -