جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی

180
جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی
جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی پہنچے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی ۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں آغاز ہوگیاہے۔کیمپ میں اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑی بھی شریک ہیں۔