جنوبی افریقہ کی پہلے ٹیسٹ میں گرفت مضبوط، پروٹیز نے 247 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 424 رنز کا ہدف دیا

107
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

پوٹ چیفسٹروم۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میزبان پروٹیز کی میچ میں گرفت مضبوط ہے، پروٹیز نے 247 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 424 رنز کا ہدف دیا، کپتان فاف ڈوپلیسی 81 اور باووما 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 49 رنز بنا لئے تھے، بنگال ٹائیگرز کو کامیابی کیلئے 375 رنز جبکہ پروٹیز کو 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، کپتان مشفق الرحیم 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔