جنوبی افریقہ کے اوپنر ریان ریکلٹن نے پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری داغ دی

کیپ ٹائون۔4جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے اوپنر ریان ریکلٹن نے پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری داغ دی ، ریان ریکلٹن نے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان بائولرز کو گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروک کھیلے۔ وہ 259 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ان کی اننگز …

کیپ ٹائون۔4جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے اوپنر ریان ریکلٹن نے پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری داغ دی ، ریان ریکلٹن نے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان بائولرز کو گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروک کھیلے۔ وہ 259 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے ، یاد رہے کہ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے ۔