جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

49

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے- ٹی ٹونٹی سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی- تینوں ٹی ٹونٹی میچز11 ، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے-سکواڈ عہدیداروں کے ہمراہ 3 فروری بروز بدھ سے بایو سکیور ببل میں داخل ہوں گے ، ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑی 4 فروری جمعرات کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر ببل میں شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ، حیدر علی ، خوشدل شاہ ، حسین طلعت ، دانش عزیز ، آصف علی ، افتخار احمد ، محمد نواز ، ظفر گوہر ، فہیم اشرف ، عامر یامین ، عماد بٹ ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رئوف ، محمد حسنین ، حسن علی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔