جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد کھلاڑی جوہانسبرگ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ

جوہانسبرگ۔23دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح کے بعد قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوئے، پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، سفیان مقیم ، طیب طاہر ، عثمان خان ، ابرار احمد عرفان خان اور محمد حسنین شامل …

جوہانسبرگ۔23دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح کے بعد قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوئے، پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، سفیان مقیم ، طیب طاہر ، عثمان خان ، ابرار احمد

عرفان خان اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں شرکت کرنے والے باقی کھلاڑیوں نے جوہانسبرگ میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے ، ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، کامران غلام اور عبداللہ شفیق شامل ہیں ، قومی ٹیسٹ سکواڈ (کل) بروز منگل کو سنچورین میں پریکٹس شروع کرے گا

واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔