واشنگٹن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی ایشیائی ملکوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غربت کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے جس کی وجہ وہاں ہونے والی اقتصادی ترقی ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ وگ شیفر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2013 ءمیں جنوبی ایشیا میں 275 ملین افراد 1.90 ڈالر یومیہ سے کم آمدنی کے حامل تھے جن کی تعداد 2015 ءمیںکم ہوکر 216 ملین رہگئی ہے جس کی وجہ خطے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے جس سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔