جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدید لہر کے دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت 48 درجے سینٹی گریڈ کی ریکارڈ حد پار کر گیا،

148

واشنگٹن ۔ 3 جون (اے پی پی) جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدید لہر کے دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت 48 درجے سینٹی گریڈ کی ریکارڈ حد پار کر گیا۔ ایلڈوریڈو ویدر ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو دنیا کے 15 گرم ترین مقامات میں سے دس بھارت اور پانچ پاکستان میں تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے دو مقامات چورو اور سری گنگا نگر میں درجہ حرارت 48.9 اور48.6 ڈگری تک پہنچ گیا۔پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں درجہ حرارت 48 ڈگری رہا۔اتر پردیش کے علاقے بانڈہ میں درجہ حرارت 47.4 اور ریاست ہریانہ کے علاقے نر نوال میں 47.2 ریکارڈ کیا گیا ۔ بھارت میں اگرتلہ اور تریپورہ میں شدید بارش بھی ہوئی۔ متعدد بھارتی شہروں بشمول نئی دہلی، جے پور، کوٹا، حیدرآباد اور لکھنﺅ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر رہا حتی کے ہمالیائی سلسلہ کوہ کے قریبی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے تین سے چار ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا