جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

138

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے،خضدار تا بسیمہ 110 کلومیٹر دو رویہ سڑک پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این 30 شاہراہ پر کام اکتوبر 2019 میں شروع ہوا، این 30 شاہراہ کی تعمیر پر 19 ارب روپے لاگت آئے گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ شاہراہ کا 20 فیصد کام مکمل، شاہراہ خضدار کو این 85 سے منسلک کردے گی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کی 2021میں تکمیل سے گوادر تک رسائی مزید آسان ہوجائیگی۔