اقوام متحدہ ۔ 20 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کی خانہ جنگی میں اب تک 82 امدادی کارکن ہلاک اور 35 لاکھ افراد بے گھر چکے ہیں۔وائس آف امریکا کے مطابق جنوبی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے اور انسانی حقوق کے کو آرڈی نیٹر یوجن اوسو نے کہا ہے کہ دسمبر 2013ءمیں تشدد کے آغاز کے بعد سے اب تک جنوبی سوڈان میں 82 امدادی کارکن مارے جاچکے ہیں۔